احمد شہزاد کی شادی

ahmad

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے ہفتہ کو اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر دیا۔سیلفی کنگ سمجھے جانے والے احمد کی لاہور کے ایک ہوٹل میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔گولڈن شیروانی پہننے احمد جب اپنی بارات لے کر ہوٹل پہنچے تو ان کے قریبی دوست اور ٹی ٹونٹی کپتان شاہد خان آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔

رگبی یونین کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ

rugby

 رگبی ورلڈکپ کے گروپ بی کے ایک میچ میں جاپان نے دو دفعہ کے عالمی چمپیئن اور فیورٹ جنوبی افریقہ کو34-32سے ہرا کر رگبی یونین کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا ۔

انگلینڈ میں کھیلے جانے والے رگبی ورلڈکپ 2015 کے پول بی کے میچ میں جاپان کے کیرنے ہیسکیتھ نے آخری لمحات میں جنوبی افریقاسے فتح چھین لی۔

جنوبی افریقہ کو فرانکوئس لو اور بسمارک دو پلیسی کے بہترین کھیل کے باعث میچ کی ابتدا میں جاپان پر 12-10 سے برتری حاصل تھی لیکن جاپان کے آئیومو گورومارو نے 24 پوائنٹ حاصل کر کے میچ کو سنسی خیز بنادیا جسے ہیسکیتھ نے ڈرامائی فتح میں تبدیل کردیا۔

فلم سٹیو جوبز کا نیا ٹریلر ریلیز

stew-jobs

ہالی وڈ فلم سٹیو جوبز کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم ایپل کمپنی کے بانی سٹیو جوبز کی ذندگی پر بنائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک شخص کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیتا ہے۔ فلم 9اکتوبر کو سینماز میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔